پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر اولڈھم میں شان پاکستان کے عنوان سے ایک پروقار تقریب تقریب میں سیکریٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی رضا ہارون، صدر یوکے ویورپ چودھری الطاف شاھد،محمد رضا، غلام نبی عامر، صدر شعبہ خواتین مڈلینڈ یو کے زبیدہ شاھد شریک
August 16, 2017
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر اولڈھم میں شان پاکستان کے عنوان سے ایک پروقار تقریب
تقریب میں سیکریٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی رضا ہارون، صدر یوکے ویورپ چودھری الطاف شاھد،محمد رضا، غلام نبی عامر، صدر شعبہ خواتین مڈلینڈ یو کے زبیدہ شاھد شریک
میئر اولڈھم چودھری شاداب، مسلم لیگ ق، پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں اور لندن، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور برمنگھم کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی، ترقی اور افواج پاکستان، سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کیلئے دعا
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر اولڈھم میں شان پاکستان کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جشن آزادی کی تقریب میں سیکریٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی *رضا ہارون*، صدر یوکے ویورپ چودھری الطاف شاھد،محمد رضا، غلام نبی عامر، صدر شعبہ خواتین مڈلینڈ یو کے زبیدہ شاھد، میئر چودھری شاداب، مسلم لیگ ق چودھری امینپی پی پی آزاد کشمیر خواجہ کلیم اور لندن، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور برمنگھم کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی، ترقی اور اس عرض پاک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان، سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور دہشتگردی کے نتیجے میں جاں بحق شہریوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں. پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی خوشی میں ایک پررونق اور پروقار تقریب منعقد کرنے پر شرکاء نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا.