Categories
LATEST

پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر رکھی گئی تھی لیکن اب پاکستان کو بچانے کےلیئے ایک قومی نظریہ (پاکستانی) کی ضرورت ہے مصطفی کمال ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیکر پاکستان بنایا تھا ہماری روح میں پاکستان ہے

پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر رکھی گئی تھی لیکن اب پاکستان کو بچانے کےلیئے ایک قومی نظریہ (پاکستانی) کی ضرورت ہے مصطفی کمال ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیکر پاکستان بنایا تھا ہماری روح میں پاکستان ہے

پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر رکھی گئی تھی لیکن اب پاکستان کو بچانے کےلیئے ایک قومی نظریہ (پاکستانی) کی ضرورت ہے مصطفی کمال

ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیکر پاکستان بنایا تھا ہماری روح میں پاکستان ہے

مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نےکراچی کے مختلف علاقوں میں پرچم کشائی کی

پاکستان ستر ویں جشنِ آزادی کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں  اسلام چوک،  قزافی چوک  قصبہ علی گڑھ ، لیاقت آباد، حسین آباد پارا چوک گیلانی مسجد سوبھراج چوٹومل روڈ گارڈن اور  رنچھوڑ لائن میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد  کیا گیا اس موقع پر مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے پرچم کشائی کی اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنوں اور علاقہ مکین نے شرکت کی اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر رکھی گئی تھی لیکن اب پاکستان کو بچانے کےلیئے ایک قومی نظریہ (پاکستانی) کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیکر پاکستان بنایا تھا ہماری روح میں پاکستان ہے اور ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اب اس ظلم کیخلاف آواز اٹھانی ہے اور اپنے بڑوں کے بنائے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے۔