Categories
LATEST

تعلیم یافتہ نوجوان ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں۔ انیس قائم خانی تعلیمی نظام کی بہتری حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ صدر پاک سر زمین پارٹی تعلیمی نظام کی بہتری پاک سر زمین پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے۔

تعلیم یافتہ نوجوان ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں۔ انیس قائم خانی تعلیمی نظام کی بہتری حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ صدر پاک سر زمین پارٹی تعلیمی نظام کی بہتری پاک سر زمین پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے۔

تعلیم یافتہ نوجوان ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں۔ انیس قائم خانی
تعلیمی نظام کی بہتری حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ صدر پاک سر زمین پارٹی
تعلیمی نظام کی بہتری پاک سر زمین پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے۔
ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں لیکن ملک کے معاشی حالات اور حکمرانوں کی نااہلی کے سبب ان سے تعلیم کے حصول کے مواقع چھن چکے ہیں 
آبادی میں اضافے کے باعث ملک بھر میں نئے اسکول، کالجز اور ییونیورسٹیوں کی ضرورت ہے
پاک سرزمین پارٹی 2018 میں اقتدار میں آ کر سب سے پہلے تعلیمی اصلاحات پر توجہ دے گی

(پ ر)تعلیم یافتہ نوجوان ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں، نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے. ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔نوجوانوں کے لئے ملک میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کم خرچ میں حاصل کرنا نا ممکن ہے۔آبادی میں اضافے کے باعث ملک بھر میں نئے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے جہاں تمام طالب علم مفت تعلیم حاصل کر کے قوم کا قیمتی سرمایہ بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں لیکن ملک کے معاشی حالات اور حکمرانوں کی نااہلی کے سبب ان سے تعلیم کے حصول کے مواقع چھن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دے کر ملک کو تمام مسائل سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے، نوجوان ہمارے ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، پاک سرزمین پارٹی 2018 میں اقتدار میں آ کر سب سے پہلے تعلیمی اصلاحات پر توجہ دے گی، تعلیمی نظام کی بہتری پاک سر زمین پارٹی کے منشور کا حصہ ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو یہ نو جوان نسل انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے گھر کی راہ دکھا کر ان کا احتساب کرے گی۔