Categories
LATEST

ہم خدمت کرنے ائے ہیں عوام کی مشکلیں ختم کرنے کا بیٹرا اٹھایا ہے اس لیے ہم لوگوں کے درمیان موجود ہیں، سید مصطفی کمال آئندہ الیکشن میں سندھ کی حکومت پاک سرزمین پارٹی کی ہوگی مصطفی کمال الیکشن 2018 کے بعد ہم کراچی کو پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنادیں گے * مصطفی کمال لیاری اور گارڈن کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب

پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہا کہ ہم خدمت کرنے آئے ہیں عوام کی مشکلیں ختم کرنے کا بیٹرا اٹھایا ہے اس لیے ہم لوگوں کے درمیان موجود ہیں اور الیکشن 2018 کے بعد ہم کراچی کو پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنادیں گے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کراچی کے علاقے لیاری اور گارڈن کا دورہ کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر سینیر عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو ٹھیک نہیں ہونا پاکستان کی عوام کو ٹھیک ہونا ہوگااپنے حقوق کے لئے خود اٹھانا پڑے گا او حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا جب ہی عوام کے مسائل حل ہونگے، عوام کی خاطر کوئی کام نہیں کر رہا اگر عوام نے اصلاح نہیں کی تو آئندہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ 30 سالوں کی سیاست کے بعد بھی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے، گلی محلے سڑکیں کچرے کا ڈھیر بن گئی چلی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگ ہمارے پیغام کو آگے پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور آئندہ الیکشن میں سندھ کی حکومت پاک سرزمین پارٹی کی ہوگی