جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال کا وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ
July 11, 2017
کراچی ()پاک سر زمین پارٹی نے کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد پاک سر زمین پارٹی نے ملک کے وسیع تر مفاد کے خاطر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا،قانون اورائین کی بالا دستی کے لیے اقتدار سے علیحدہ ہوکر اپنا دفاع کریں جو انکا حق ہے تاکہ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے،جے ائی ٹی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم اقتدار میں رہنے کا اخلاقی اور قانون جوازکھو بیٹھے ہیں لہذا نہیں استعفے دیکر اقتدار سے علیحدہ ہوجانا چاہیے اورپی ایس 114کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم پاکستان کی شکست کے بعد کراچی کی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہم فاروق ستار کو مل کر کام کرنے کی دعوت ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں یہ مینڈیٹ الطاف حسین کا ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوئس پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئروائس چیئر مین ڈاکٹرصغیر احمد، وائس چیئر مین وسیم آفتاب دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ3مارچ 2016کو ہم پاکستان آئے اور الطاف حسین کے خلا?آاواز لگائی تواس وقت ہمارے سابقہ ساتھیوں نے ہم پر الزام لگایا لیکن 22اگست 2016کو کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان مخلف نعرہ لگااور اللہ نے ہماری مدد کی جو کل تک ہماری مخالفت کر تے تھے عوامی رد عمل دیکھنے کے بعدانہوں نے الطاف حسین کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کر دیا پھر ایم کیوایم پاکستان وجود میں آئی ایم کیوایم پاکستان بنانے والوں کی نیت پر کوئی شک نہیں، عشرت العباد اور فاروق ستار نے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ اگر الطاف بھارتی ٹینکوں پر بھی آئے تو مہاجر قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی لیکن ہم پنے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا یہ فارمولہ ناکام ہو جائے گا اور ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی ناکامی کے بعدہماری کہہ ہوئی بات سچ ثابت ہوئی اورپیپلزپارٹی کی بد ترین گورنیس و کارکردگی کے باوجود ایم کیوایم پاکستان ضمنی الیکشن میں ان سے ہار گئی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ ساری صورتحال کا فائدہ پیپلزپارٹی کوہورہاہے، بد ترین کرپشن اور نا اہلی کے با وجود ضمنی الیکشن میں پی پی کی کامیاب سے کراچی کی عوام کے اندر ایک تشویش پائی جاتی ہے جس پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ، نوابشاہ، خیر پور اور سکھر نہیں بنایا وہ کراچی میں کیاکام کریں گے. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی وجہ سے آج تک الطاف حسین زندہ ہیں،بانی تحریک جو اس وقت دوبارہ پاکستان کو گالیاں دے رہے ہیں اس کی اکسیجن فراہم کرنے کی ذمہ دار ایم کیوایم پاکستان ہے۔انہوں نے کہاکہ فاروق ستار کے گھر پر جب کامران فاروقی کے لئے چھاپہ پڑا تو بانی تحریک نے موقع کو غنیمت جان کر ہڑتال کی کال دی لیکن عوام نے مسترد کر دی،آج الطاف حسیں کا خوف ختم ہو گیا ہے یہ صرف سوشل میڈیا تک محدود ہو گئی، انہوں نے کہاکہ آج پاک سر زمین پارٹی پورے پاکستان میں پھیل رہی ہے ہم مضبوط سے مضبوط تر ہو تے جارہے ہیں آنے وآلے الیکشن2018میں شہری اور دہی علاقوں سے بھر پور کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ ہماری بات سچ ثابت ہونے کے باوجود ایم کیوایم پاکستان فارمولہ کا فارمولہ ناکام ہونے ہو گیا ہے ہم کراچی کی عوام کو گواہ بناکر کراچی کی عوام کے وسیع تر مفاد میں فاروق ستار کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں،فاروق ستار اور پوری متحدہ پاکستان کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور عوام کی خدمت کے لیے مل کر چلیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے کہ دیا تھا کہ ایم کیوایم الطاف حسین کی ہے اور رہے گی فاروق ستار کی نہیں ہو سکتی۔160