Categories
خبریں

*دکھی انسانیت کی کی بلا تفریق خدمت کرکے عبد الستار ایدھی نے ایک تاریخ رقم کی* مصطفی کمال اور انیس قائم خانی

*دکھی انسانیت کی کی بلا تفریق خدمت کرکے عبد الستار ایدھی نے ایک تاریخ رقم کی* مصطفی کمال اور انیس قائم خانی

*عبدالستارایدھی صرف ملک کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کاسرمایہ ہیں*
*پاک سرزمین پارٹی عبد الستار ایدھی کو، ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے*
کراچی () پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے عبدالستار ایدھی کو ان کی پہلی برسی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عبدالستارایدھی صرف ملک کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کاسرمایہ تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی خلق خدا کے خدمت کے لیے وقف کی  انہوں نے کہا کہ   عبدالستار ایدھی نے جس سچائی، جذبے اور لگن کے ساتھ انسانیت کی بلاتفریق رنگ و نسل خدمت کی اسے پاکستان ہی نہیں پوری دنیا تسلیم کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی عبد الستار ایدھی کو، ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نیک مقصد کو آگے بڑھانے کیلئے ان کے فرزند فیصل ایدھی سمیت تمام اہلِ خانہ اور پوری ایدھی فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کرتی ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کو ہی اپنا منشور سمجھتی ہے .انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی کی بلا تفریق خدمت کرکے عبد الستار ایدھی نے ایک تاریخ رقم کی اور عبدالستار ایدھی جیسے لوگ انسانیت کے لئے باعث فخر ہیں