Categories
خبریں

ہمارے عوام کے حقوق کیلئے پیش کیے گئے 16 مطالبات پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،مصطفی کمال

ہمارے عوام کے حقوق کیلئے پیش کیے گئے 16 مطالبات پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،مصطفی کمال

عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، کسی قسم کے سمجھوتا نہیں کریں گے ، مصطفی کمال
سرجانی ٹاؤن میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے سرجانی ٹاؤن کا دورہ
کراچی ( )پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم اپنے اور آئندہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہمارے پیش کردہ 16 مطالبات ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور عوام کے حقوق کی خاطر جاری جدوجہد میں 16 نکات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے.ان خیالات اظہار انہوں نے سرجانی ٹاون میں منعقدجنرل ورکرز اجلاس کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پرپی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، سیکرٹری انفارمیشن افتخار عالم اور صدر کراچی ڈویژن آصف حسنین بھی ان کے ہمراہ تھے.انہوں نے کہاکہ اگر یہ مان لئے جاتے تو حالات مختلف ہوتے تھوڑی سی بارش 15 قیمتی زندگیاں نہ نگلتی. انہوں نے کہا کہ ہم ہتھیار کے زور پر نہیں بلکہ اپنی حق بات بھی اچھے اخلاق سے منوائیں گے، آئندہ آنے والی نسلوں کو روشن و تابندہ مستقبل دینا ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے جاری جدوجہد پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے.
بعدازاں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے سرجانی ٹاؤن کا دورہ کیا اور تنظیمی امور کا جائزہ لیااور مصطفی کمال نے کارکنان کوتلقین کی ہے کہ تحریک کے پیغام کو گھر گھر کو پہنچانے کے لئے اپنی تعاون تر توانائی صرف کریں