Categories
خبریں

*تحریک پاکستان کے کارکن اور انتہائی معتبر صحافی شریف فاروق کے انتقال پر سید مصطفٰی کمال کا اظہار افسوس*

*تحریک پاکستان کے کارکن اور انتہائی معتبر صحافی شریف فاروق کے انتقال پر سید مصطفٰی کمال کا اظہار افسوس*

 *مرحوم نے صحافت کے فروغ کیلئے گراں قدر  خدمت انجام دیں*
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے تحریک پاکستان کے سر گرم کارکن، ممتاز صحافی، متعدد کتابوں کے مصنف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ برائے حسن کارکردگی شریف فاروق کے طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اخبار کی صنعت ایک انتہائی تجر بہ کار اور محسن استاد صحافی سے محروم ہو گئی ہے، مرحوم  نےصحافت کے فروغ کےلئے قابل قدر خدمات انجام دیں، ان کے جانے سے صحافت میں پیدا  ہونے والی خلاء کو کبھی بھی پر نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے  مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی