Categories
خبریں

سانحہ بہاولپور نے پورے پاکستان کو افسردہ کر دیا ہے‘ مصطفی کمال

سانحہ بہاولپور نے پورے پاکستان کو افسردہ کر دیا ہے‘ مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سانحہ بہاولپور پاکستان کی تاریخ کا دلخراش واقعہ ہے جس پر پوری قوم افسردہ ہے‘ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ احمد پور شرقیہ انتہائی دردناک اور اندوہناک اور قیامت خیز واقعہ ہے اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے،ہر پاکستانی کی آنکھ اس واقع پر نم ہیانہوں نے کہا کہ عوام کو آئل ٹینکر سے دور نہ رکھنا انتظامیہ کی نااہلی اورغفلت یے انہوں نے احمد پورشرقیہ بھاولپور کے قریب آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھنے اور اس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد کے جھلس کر جاں بحق ہو جانے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور جاں بحور ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت،درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لئے جلد صحتیابی کیلئے دعاکی.