Categories
خبریں

پی ایس پی لائیرز فورم ملک میں انسانی حقوق، انصاف، قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے نظریاتی اور عملی بنیادوںپر جدوجہد کرے گی … رضاہارون، سیکریٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی

پی ایس پی لائیرز فورم ملک میں انسانی حقوق، انصاف، قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے نظریاتی اور عملی بنیادوںپر جدوجہد کرے گی … رضاہارون، سیکریٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی

————–
پی ایس پی لائیرز فورم کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا
———–
سید فرحت حسین نقوی (صدر)، سرکار الدین (سینئر نائب صدر)، شاہد حسین میمن (نائب صدر)، شاہد اقبال (نائب صدر)، وسیم قادری (نائب صدر)، عبدالغفار خان کاکڑ (جنرل سیکریٹری)، نثار احمد ڈوگر (جوائنٹ سیکریٹری)، زینت سلیم (انفارمیشن سیکریٹری)، طارق محمود(ایڈیشنل جنرل سیکریٹری)، نسیم الرحمان (فنانس سیکریٹری) اور ممبران میں اقبال انصاری، معین بابر، ساجد انصاری، فیصل خان، سید ایازعلی، لیاقت عظمی، عجائب حسین، عمیر اکرم، عامر شبیر، کریم شاہ، شاہین فاطمہ اور غلام عمر شامل ہیں
…………………….
کراچی … 23 جون 2017
پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون کی صدار ت میں کراچی کے وکلاء کا اجلاس پاکستان ہاؤس میں منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں پی ایس پی لایئرز فورم کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایس پی نیشنل کونسل کے اراکین حفیظ الدین ایڈوکیٹ اور صوفیہ سعید ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب رضاہارون نے قومی سیاست میں وکلاء کے کردار کو سراہا اور جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پی ایس پی بھی ملک میں پاکستانیت اور وطن پرستی کا پیغام لے کر نظریاتی اور عملی سیاست کر رہی ہے۔ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ ہمارے پیارے وطن میں قوموں ، برادریوں اور مسالک کی بنیاد ہر تفریق ڈالی گئی اور عوام کو ایک دوسرے سے لڑایا گیا۔ چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی روایتی سیاست سے ہٹ کر وفاق اور قومی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، پاکستا ن اور پاکستانیت پر رکھنے والا پر شہری ہمارے لیئے قابل احترام ہے، پی ایس پی نفرتوں کو ختم کر کے محبتوں کو عام کرنا چاہتی ہے، اس معاشرے میں مل جل کر اپنے اتحاد کے ذریعہ ہی ہم اپنے آئینی ، قانونی و جمہوری حقوق حاصل کر سکتے ہیں۔ مشکل اور کٹھن راستہ ہے اور اس میں حکومتی مظالم کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور ایسے تمام قانونی و انسانی حقوق کے معاملات میں ہماری رہنمائی وکلاء برادری سے ہو گی؛ ہم چاہتے ہیں کہ پی ایس پی لائیرز فورم ملک میں انسانی حقوق، انصاف، قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے نظریاتی اور عملی بنیادوںپر جدوجہد کرے۔
اس موقع پر رضاہارون نے کراچی ڈویژن کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق: سید فرحت حسین نقوی (صدر)، سرکار الدین (سینئر نائب صدر)، شاہد حسین میمن (نائب صدر)، شاہد اقبال (نائب صدر)، وسیم قادری (نائب صدر)، عبدالغفار خان کاکڑ (جنرل سیکریٹری)، نثار احمد ڈوگر (جوائنٹ سیکریٹری)، زینت سلیم (انفارمیشن سیکریٹری)، طارق محمود(ایڈیشنل جنرل سیکریٹری)، نسیم الرحمان (فنانس سیکریٹری) اور ممبران میں اقبال انصاری، معین بابر، ساجد انصاری، فیصل خان، سید ایازعلی، لیاقت عزمی، عجائب حسین، عمیر اکرم، عامر شبیر، کریم شاہ ، شاہین فاطمہ اور غلام عمر شامل ہیں۔
جناب رضا ہارون، جناب حفیظ الدین اور محترمہ صوفیہ سعید نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔