Categories
خبریں

پاکستان میں رنگ، نسل و زبان میں بٹی ہوئی عوام کو ایک کرنے آئے ہیں، سیاسی منشور عوام کی خدمت ہے، مصطفی کمال

پاکستان میں رنگ، نسل و زبان میں بٹی ہوئی عوام کو ایک کرنے آئے ہیں، سیاسی منشور عوام کی خدمت ہے، مصطفی کمال

اختلافات ہو سکتے ہیں مگر ہم اس کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے اختلافات ختم ہونگے تو پاکستان ترقی کریگا،
سید مصطفی کمال نے اتحاد ملی اور انیس قائم خانی نے تنظیم عزاداری پاکستان کے افطار میں شرکت
کراچی ()پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے علیحدہ علیحدہ جگہوں پر افطار ڈنر کی دعوت میں شرکت کی، سید مصطفی کمال نے اتحاد ملی اور انیس قائم خانی نے تنظیم عزاداری پاکستان کے افطار میں سینٹرل ایگزیٹیو کمیٹی اور نیشنل کونسل اراکین کے ہمراہ شرکت کی،اتحاد ملی کی افطار پارٹی میں موجود جید علماء اکرام ، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور شرکا ء سے پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے گفتگو کر تے ہوئیے کہا کہ پاکستان میں رنگ، نسل و زبان میں بٹی ہوئی عوام کو ایک کرنے آئے ہیں، سیاسی منشور عوام کی خدمت ہے، انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کا اپنا جھنڈا ہے لیکن اسے کارکنان کے ہاتھوں میں نہیں دیا ہم نے پاکستان کے جھنڈے کو تھاما کیونکہ جھنڈے لگانے پر اس شہر میں فسادات ہوتے تھے اس لیے ہم نے پاکستان کا جھنڈا اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بنیں، پاکستان کے جھنڈے کو مانے والے سے ہم نے کوئی جھگڑا نہیں کرنا اور پاکستان کا جھنڈا سب جماعتوں کا جھنڈا ہے انہوں نے کہا کہ اختلافات ہو سکتے ہیں مگر ہم اس کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے اختلافات ختم ہونگے تو پاکستان ترقی کریگا۔
——————