سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے اداروں کے لئے دھمکی آمیز بیان قابل مذمت ہے،ترجمان پاک سرزمین پارٹی
June 2, 2017
غیرجمہوری، غیرآئینی اور غیر قانونی طور طریقوں سے تحقیقات پر اثر ڈالنا ماضی کا حصہ ہیں
کراچی( )پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے اداروں کے لئے دھمکی آمیز بیان قابل مذمت ہے. انہوں نے کہا کہ حاضر سروس اور ریٹائرمنٹ کا اشارہ بظاہر JIT پر ہے جو سپریم کورٹ کے ماتحت کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی قانون و آئین سے مبرا نہیں ہے اور ادارے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں اس لئے JIT میں شامل تمام ادارے اپنے اپنے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے چیئرمین سینٹ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سینیٹر کے اس انتہائی متنازعہ اور قابل اعتراض دھمکی آمیز بیان کا نوٹس لیں جو جمہوری دور میں عدلیہ اور تحقیقاتی اداروں کے کام میں اثرانداز ہونے کی کوشش ہے. انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری، غیرآئینی اور غیر قانونی طور طریقوں سے تحقیقات پر اثر ڈالنا ماضی کا حصہ ہیں اور ان روایات کو دوہرایا جانا مناسب عمل نہیں