Categories
خبریں

چلڈرن ہسپتال ملتان میں سہولیات کے فقدان اور آکسیجن کی عدم دستیابی پر تین بچوں کی ہلاکت پر افتخار رندھاوا کا اظہار افسوس

چلڈرن ہسپتال ملتان میں سہولیات کے فقدان اور آکسیجن کی عدم دستیابی پر تین بچوں کی ہلاکت پر افتخار رندھاوا کا اظہار افسوس

اسپتال میں آکسیجن اور ادویات کا نہ ہونا انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی ہے
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین چوہدری افتخار رندھاوانے چلڈرن ہسپتال ملتان میں سہولیات کے فقدان اور آکسیجن کی عدم دستیابی پر تین بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسپتال میں آکسیجن اور ادویات کا نہ ہونا انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی ہے ۔ انہون نے وزیراعلی پنجاب اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ دار افراد کو سخت سے سخت سزا دلوائیں اوراس قتل کی ایف آئی آر کاٹ کر تحقیقات کروائی جائیں۔انہوں ہلاک ہونے والے بچون کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین۔