Categories
خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مصطفی کمال کی رمضان المبارک پر دلی مبارک‎

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مصطفی کمال کی رمضان المبارک پر دلی مبارک‎

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے   پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو  رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی دلی مبارک باد پیش کی ہے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے جو انسان کو صبر اور تقویٰ کا درس دیتا ہے اور انہیں تمام تر برائیاں کوترک کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا شکرادا کریں اور رمضان المبار ک کی اصل روح کو اپناتے ہوئے اپنے کردا رسے معاشرے کی بہتر تشکیل کریں انہوں نے کہا رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر تحمل  برداشت اور معاشرے کے نادار لوگوں کی بھوک کی تکلیف  کے  احساس کو محسوس کرنا  ,بہتر معاشرے کی تشکیل کا درس  دیتا ہے،