پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال کا دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سیفی کالج ناظم آباد کادوہ
May 25, 2017
پاکستان کا مستقبل آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے کیونکہ وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا جہاں کے نوجوان تعلیم سے دور ہوں، مصطفی کمال
ہمیں سب کو چاہیے کہ تعلیم کو اپنا زیور بنائیں اور ملک کے روشن مسقتبل کے لئے جدو جہد کریں،
پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سیفی کالج ناظم آباد کادوہ کیا اورسیفی کالج کے پرنسپل اورنگزیب ناپڑا اور طالب علموں سے ملاقاتیں کیں اس مو قع پر طلبا ء سے خطا کر تے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے کیونکہ وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا جہاں کے نوجوان تعلیم سے دور ہوں لہذا ہمیں سب کو چاہیے کہ تعلیم کو اپنا زیور بنائیں اور ملک کے روشن مسقتبل کے لئے جدو جہد کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں تمام قومیتوں، مذاہب ،مسالک اورلسانیت کی بنیاد پر لوگ ایک دوسرے سے نفرت نہ کریں بلکہ اختلافات کودور کرکے آپس میں ایک دوسرے سے محبت کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہدایت کی طاقت اللہ ک پاس ہے، ہم اپنے حصے کی جدوجہد کررہے ہیں اورہمارا عمل عوام کے سامنے ہے انسانیت کی خدمت سب سے زیادہ عظیم ہے ،انہوں نے کہاکہ پانامہ اور ڈان لیکس کے باوجودآج پاکستان کی تمام جماعتیں کراچی کے مسائل پر پی ایس پی کی وجہ سے بات کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال پر الزامات لگائے گئے، حملے کروائے گئے لیکن آج وہی لوگ ہمارا استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیہ اورنگی اور دیگر علاقوں میں کئی دنوں کے بعد پانی صرف چند گھنٹوں کے لئے پانی آتا ہے ، اسپتالوں کی حالت زار اور بھی تشویشناک ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے احتجاج کی وجہ سے نظامت کے 7 سال بعد نیب کا لیٹر موصول ہوا ہے لیکن دنیا جانتی ہے کہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا اور ہم ان تمام امتحانات کا سامناکرنے کیلئے تیار ہیں اورکامیابی ہمارا مقدر ہوگی،
==================
مانچسٹر میں دہشتگردی کے واقعہ پر مصطفی کمال کا اظہار مذمت
بین الاقوامی برادری کو دہشتگردی اور اس کی ہر شکل اور سوچ کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے مانچسٹر میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو دہشتگردی اور اس کی ہر شکل اور سوچ کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت ہے.انہوں نے معصوم بے گناہ انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارِ افسوس کیا اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا کی.