Categories
PSP HEADLINES

24th Dec 2017, Pak Sarzameen Party Jalsa at Liaquatbad Flyover

24th Dec 2017, Pak Sarzameen Party Jalsa at Liaquatbad Flyover

پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام لیاقت آباد نمبر 10 فلائی اوور پر عظیم الشان جلسہ منعقد
جلسہ گاہ میں نوجوان، بچوں، بزرگوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت
جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی پنڈال بھر چکا تھا اور انسانوں کا جم غفیر عائشہ منزل تک موجود تھا اور مختلف علاقوں سے
آنے والے قافلے اطراف کی سڑکوں پر پھنس گئے

160پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام لیاقت آباد نمبر 10 فلائی اوور پر عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جلسے عوام کے سر ہی سر نظر آرہے تھے۔۔ جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور وسیع و عریض اسٹیج بنایا گیا تھا۔ جس پر ’’کراچی کی آواز 24دسمبر 2017لیاقت آباد فلائی اوور ‘‘جلی حروف میں درج تھا۔ جلسہ گاہ کے اطراف کی تمام عمارتوں پر عوام چھتوں پر کھڑے ہو کر پرجوش انداز میں پی ایس پی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جلسہ گاہ میں نوجوان، بچوں، بزرگوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے طلباء و طالبات بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ جلسہ گاہ اطراف کی عمارتوں پر بڑے بڑے بینرز آویزں تھے جن پر پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی کی تصاویر نمایا ں تھی، ان پربینرز پر پاکستان زندہ باد، خدمت انسانیت ہمارا نعصب العین، دو قومی نظریہ سے بنا تھا پاکستان ایک قومی نظریہ سے بچے گا پاکستان‘long live Pakistan, voice of Karachi ‘‘ اور دیگر مطالبات تحریر تھے۔بینرز کے اوپر پاک سرزمین پارتی کی انتخابی نشان ڈولفن بھی بنائی گئی تھی جلسہ گاہ میں حدنگاہ پاکستانی پرچموں کی بہار نظرآرہی تھی اور شرکاء پی ایس پی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے عوام ریلیوں کی شکل میں جوق در جوق جلسہ گاہ پہنچ رہے تھے۔ نجی ٹیلی ویژن اور پرنٹ و الیکٹرنک نیوز کے صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جلسہ گاہ میں سوشل میڈیا کیمپ بھی لگایا گیا تھا اس موقع پرKamalKiAwazBano# کا ہیش ٹیگ جاری کیاگیا۔ پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال جب جلسے گاہ پہنچے تو عوام اور کارکنان میں زبردست جوش و خروش کے ساتھ نعرے بازی کی گئی۔۔پی ایس پی کا۔ جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی پنڈال بھر چکا تھا اور انسانوں کا جم غفیر عائشہ منزل تک موجود تھا اور مختلف علاقوں سے آنے والے قافلے اطراف کی سڑکوں پر پھنس گئے۔جلسہ گاہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا ہے