Categories
خبریں

صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گلستان جوہر ،میلنئم شاپنگ مال سمیت دیگر مارکیٹوں کا دورہ

صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گلستان جوہر ،میلنئم شاپنگ مال سمیت دیگر مارکیٹوں کا دورہ

مصطفی کمال کے پیغام پر مبنی خط لوگوں میں تقسیم، 14مئی ملین مارچ میں شرکت کی دعوت
عوام ملین مارچ کے ذریعے اپنے حقوق لیں گے کیونکہ کراچی اور سندھ کی عوام جاگ چکی ہے، صدر پی ایس پی انیس قائم خانی
کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کے زیرِ اہتمام 14 مئی ملین مارچ کی کال کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم زور شورکے ساتھ جاری ہے، اس سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی علاقے گلستان جوہر میں میلینیم مال اور دیگر مارکیٹوں کا دورہ کیا اور سید مصطفی کمال کا پیغام پر مبنی خط عوام میں تقسیم کیا اور انہیں 14مئی کو ہونے والی ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی، اس مو قع پر عوام کا جوش خروش قابل دید تھا، اس مو قع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14مئی کو عوام ملین مارچ کے ذریعے اپنے حقوق حکمرانوں سے چھینیں گے، کراچی اور سندھ کی عوام جاگ چکی ہے حکمرانوں کو اپنے قبلہ درست کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 14مئی کا عوام سیاسی،مذہبی، لسانی تفریق کو ختم کرکے اپنی انے والے نسلوں کیلئے شاہراہ فیصل جمع ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے اور قبل از وقت حقوقِ حاصلِ کر کے واپسی کی راہ اپنائیں گے.