Categories
خبریں

کراچی کے عوام 14 مئی کو نکلیں، ہم حکومت گرانے نہیں حق مانگنے کیلے نکل رہے ہیں، سید مصطفی کمال

کراچی کے عوام 14 مئی کو نکلیں، ہم حکومت گرانے نہیں حق مانگنے کیلے نکل رہے ہیں، سید مصطفی کمال

کراچی ()پاک سرزمین پارٹی چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پانی صرف مہاجروں کیلئے نہیں تمام قومیتوں کیلئے مانگ رہاہوں میرے پاس ہتھیار نہیں جو اپنی بات کو جبراً منوالوں،کسی مسلک، زبان و نسل کے انسان کے پاس جانے میں مصطفی کمال کو ہچکچاہٹ نہیں ہے ان لوگوں کو شرم کرنی چاہیے جو اپنی قوم کے لوگوں کو دوسری قومیتوں سے لڑاتے ہیں،اسکولوں میں معیاری تعلیم، اسپتالوں میں ادویات اور ڈگری تھامے نوجوانوں کیلے نوکریاں مانگنے جا رہے ہیں،کراچی کے عوام 14 مئی کو نکلیں اور آنے مستقبل کا فیصلہ کریں، ہم حکومت گرانے نہیں حق مانگنے کیلے نکل رہے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، شاہد غوری اور دیگر رہنماؤں سے انکے مرکزی دفتر میں ملاقات اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ اس پر مو قع پر پی ایس پی سیکریٹری جنرل رضا ہارون،وائس چیئر مین وسیم آفتاب اور محمد دلاور بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کو اس جگہ جانے میں کوئی شرم یا عار محسوسات نہیں ہوگی جہاں عوام کی بقا و خوشحالی کی بات ہو کیونکہ کوششوں کرنا انسان کے بس میں ہے، حکمران اگر میرے بچوں کو پانی نہیں دے سکتے تو حکمرانی نہیں کرنے دیں گے،میئر کراچی کے ملین مارچ میں شامل ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گااچھا ہوگا مئیر کراچی ملین مارچ میں نہ آئیں کیونکہ شام کے بعد انکی سرگرمیاں مشکوک ہوجاتی ہیں انہوں نے کہاکہ مہاجر ہونے کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ اگر مہاجر مہاجرین کا نعرہ لگا سیاست کرنے لگا تو مجھ سے بڑا ان کا دشمن کوئی نہیں ہوگا مہاجروں کے نعرے پر لوگ تو آسانی سے جمع کر لوں گا لیکن دیگر قومیتوں کو کیسے اکیلا چھوڑا جاسکتا ہے، سنی تحریک، ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے کارکنان کا بھی یہی مسئلہ ہے جس کیلئے ہم ملین مارچ کر رہے ہیں اپنی آخری سانسوں تک اپنے لوگوں کی بقا کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گاانہوں نے کہاکہ اختلافات گھروں میں بھی ہوتے ہیں لیکن ان کی وجہ سے کسی فرد کا قتل نہیں کیا جاتا اوراس شہر میں لوگوں کی ایک پیاروں کی لاشیں دیکھی ہیں، سابقہ ادوار میں بھی ہمیشہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہتے تھے، اس شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،آج اس شہر میں جو تباہی ہو رہی ہے اس تو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ اس شہر کو اس وقت دنیا کا خوبصورت شہروں کی فہرست میں لاکھڑا کیا تھا جب کام کرنا نہیں آتا تھا آج اپنے شہر کا حال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، انہوں نے ثروت اعجاز قادری اور پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں کی مہمانوں نوازی پر شکر ادا کیا اس مو قع پر سر براہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے 16 نکات اس شہر اور پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہیں انسانیت کی خدمت کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگاسید مصطفی کمال سے ہمیں امیدیں وابستہ ہیں پاکستان کی بقا کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے اور مصطفی کمال نے جس طرح نظامت کے دور میں اس شہر کی خدمت کی آیندہ بھی کریں گے انہوں نے پی ایس پی کے ملین مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اپنی اور پارٹی کی جانب سے بھرپور شرکت یقین دہانی کروائی