Categories
خبریں

پا ک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹرصغیر احمد ، کراچی ڈیژن کے صدر آصف حسنین اور دیگر کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں دورہ

پا ک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹرصغیر احمد ، کراچی ڈیژن کے صدر آصف حسنین اور دیگر کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں دورہ

کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے تحت کراچی کے بنیادی مسائل کے حل کروانے کے لیے 6اپریل سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے اور اس احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال فکر انگیز خطاب کریں گے، اس سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں عام رابطہ مہم زور و شور سے جاری ہے،پا ک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹرصغیر احمد ، کراچی ڈیژن کے صدر اصف حسنین ، کراچی ڈیژن کے سینئر نائب صدرعادل صدیقی اور دیگر کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں دورہ کرکے عوام سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور عوام کو 6اپریل کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی عوام کے لئے احتجاجی تحریک کا آغاز کررہی ہے شہر ک لوگوں کے صاف پینے کا صاف پانی، تعلیم ، سڑکیں ، پارک سمیت دیگر سہولیات حاصل کرنے کی جدوجہد کررہی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عوام بھی مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا ساتھ دیں گے اور اپنے حقوق کو حاصل کرنے کیلئے اس قافلے کا حصہ بنائیں گے۔اس موقع پرعوام نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
پاک سرزمین لیبر فیڈریشن کے نائب صدر محمد واصف حنیف، انفارمیشن سیکرٹری جمیل سوداگر اور سیکرٹری نشرواشاعت محمد احسن کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال جاکر ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کی اور 6اپریل کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی دعوت دی، اسٹودنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے ذمہ داران نے بھی کراچی یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کی اساتذہ اکرم سے.ملاقاتیں کیں اور 6اپریل کے احتجاج مظاہرے. میں شرکت کی دعوت دی اور انہیں احتجاجی تحریک کے ہیڈ بل بھی تقسیم کیے