Categories
خبریں

ملک بھر میں صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، وسیم آفتاب ، پی ایس پی وائس چیئر مین

ملک بھر میں صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، وسیم آفتاب ، پی ایس پی وائس چیئر مین

کراچی ()ملک بھر میں صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کا پینے کا پانی خریدنے پر مجبور ہونا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت۔ عوام کی فلاح و بہبود موجودہ حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے بلدیہ سے آئے ہوئے کارکنان کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں شریک ایک نوجوان نے وسیم آفتاب کو بتایا کہ 18000 ماہانہ تنخواہ میں اسے ہر ماہ یہ فیصلہ لینا پڑتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پینے کا صاف پانی پلائے یا پھر دودھ کیونکہ اگر صاف پانی نہ پلایا جائے تو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے بچوں کی صحت کو ذیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ وسیم آفتاب نے اس موقع پر مزید کہا کہ عوام کو موجودہ حکمرانوں سے کوئی امید باقی نہیں رہی ہے، اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی ہی عوامی مسائل کا واحد حل ہے، عوام اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء کے لئے آئندہ انتخابات میں پاک سر زمین پارٹی کو منتخب کریں تاکہ عوام کے مسائل کے حل کے اختیارات عوام کی دہلیز تک منتقل کیئے جا سکیں۔