خبریں

خبریں

خبریں
  • آج حکومت کے پاس کوئی عوامی پیکیج نہیں ہے جبکہ اپوزیشن کو بھی نہیں پتہ انکا کام کیا ہے مصطفی کمال December 30, 2020asad
    http://www.psp.org.pk مورخہ 30 دسمبر 2020 (پریس ریلیز)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ آج حکومت کے پاس کوئی عوامی پیکیج نہیں ہے جبکہ اپوزیشن کو بھی نہیں پتہ انکا کام کیا ہے۔ عوامی فلاح کے کام سیلانی اور دیگر سماجی تنظیموں نے سنبھال لیا ہے جبکہ یہ حکومت کی ذمہ داری تھی ،ایم کیو ایم عوام دشمن مردم شماری کو منظور کروانے کے بعد اپنے آپ کو حکومت میں رکھنے کا جواز ڈھونڈ رہی ہے،اپوزیشن اور ایم کیو ایم ڈرامے بند کرئے، حکومت سے اتنے ناراض ہیں تو استعفیٰ دے کر گورنمنٹ گرادیں یہ سارے ایک دوسرے سے ...
  • چئیر مین پی ایس پی مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی و دیگر کا جوائنٹ انچارج پی ایس پی پرنٹ میڈیا اسد شیخ کی خالہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار December 28, 2020asad
    http://www.psp.org.pk *تعزیتی پریس ریلیز* *مورخہ 28 دسمبر 2020* چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد صدیقی اور پی ایس پی میڈیا سیل نے جوائنٹ انچارج پی ایس پی پرنٹ میڈیا اسد شیخ کی خالہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے غمزدہ لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
  • مصطفیٰ کمال کا کراچی پریس کلب انتخابات میں ڈیموکریٹ پینل کی جیت پر مبارکباد December 27, 2020asad
    http://www.psp.org.pk پریس ریلیز مورخہ 27 دسمبر 2020 پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی پریس کلب انتخابات میں ڈیموکریٹ پینل کی جیت پر مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اراکین پریس کلب کو سالانہ جمہوری روایت برقراررکھنے پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب اراکین پریس کلب صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کاوشیں کریں گے۔
  • مصطفی کمال کا بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے بیہیمانہ حملے کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار December 27, 2020asad
    http://www.psp.org.pk پریس ریلیز مورخہ 27 دسمبر 2020 (پریس ریلیز) چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے بیہیمانہ حملے کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری بیان میں سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی کو ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک اضافے پر گہری تشویش ہے۔ ملک کے دفاع پہ ہمہ وقت ...
  • پاکستان میں ایک خاموش انقلاب برپا ہوگا لیکن غضب خدا کا اس خاموش انقلاب کا راستہ ملک دشمن قوتوں نے ایک سازش کے تحت روک دیا۔ مصطفی کمال December 27, 2020asad
    http://www.psp.org.pk پریس ریلیز مورخہ 27 دسمبر 2020 (پریس ریلیز) چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ پچھلے پچاس سال کے دوران پاکستان میں دیہی علاقوں سے شہروں کی جانب بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے ناصرف پاکستان کی ڈیموگرافی تبدیل ہوگئی بلکہ عوام کو سردارانہ، جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام سے حقیقی آزادی نصیب ہوئی، آج پاکستان کی شہری آبادی 65-60 فیصد اور دیہی آبادی کا تناسب 35-35 فیصد ہونے سے امید پیدا ہوئی تھی کہ عوام ظلم کے نظام سے ناصرف نجات حاصل کرسکیں گے بلکہ وڈیروں چودھریوں، جاگیر داروں اور سرداروں کے چنگل سے اس طرح آزاد ہونگے ...
  • ایم کیو ایم وزارتوں سے کبھی استعفیٰ نہیں دے گی، مصطفیٰ کمال December 26, 2020asad
    http://www.psp.org.pk *مورخہ 26 دسمبر 2020* (پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام جوتے لیے ایم کیو ایم کے انتظار میں بیٹھی کیونکہ ایم کیو ایم نے 2018 کی انتخابی مہم ہی اس بات پر چلائی کہ مردم شُماری میں کراچی کے 70 لاکھ لوگ لاپتہ ہیں اور آج وہی ایم کیو ایم کابینہ سے متنازع مردم شُماری منظور کروا کر اب عوام میں جانے کا کہہ رہی ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا نام راء ایجنٹس نے جے آئی ٹی میں لیا کہ وہ مہاجر لڑکوں کو ٹریننگ کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے حوالے کر ...
  • پی ٹی آئی نے کراچی کی غلط مردم شُماری کو تسلیم کر کے کراچی دشمن اقدام کیا ہے ، ارشد وہرا December 26, 2020asad
    http://www.psp.org.pk *مورخہ 26 دسمبر 2020* (پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کی غلط مردم شُماری کو تسلیم کر کے کراچی دشمن اقدام کیا ہے جس پر ایم کیو ایم سیاسی مفادات کی وجہ سے کراچی والوں کو قربان کر رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اپنے تعصب میں کراچی والوں کو بنیادی انسانی اور آئینی حقوق بھی دینے کے لیے تیار نہیں۔ کراچی کو اس کا جائز حق دلانے کے لیے ہر شہری کو بلا تفریق رنگ و نسل پی ایس پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔ کراچی ...
  • قیام پاکستان کا اصل مقصد قوم کے ہر فرد کو غلامی کے شکنجے سے آزادی دلا کر ان کا پیدائشی اور بنیادی حق عزت، انصاف اور اختیار کو یقینی بنانا تھا، مصطفی کمال December 24, 2020asad
    http://www.psp.org.pk *مورخہ 24 دسمبر 2020* (پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستانی قوم کو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کا اصل مقصد قوم کے ہر فرد کو غلامی کے شکنجے سے آزادی دلا کر ان کا پیدائشی اور بنیادی حق عزت، انصاف اور اختیار کو یقینی بنانا تھا مگر افسوس کہ آج قوم آزاد ہوکر بھی ناعاقبت اندیش حکمرانوں کے ہاتھوں غلاموں سے بدتر زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں جو عوام کو صحیح گننے تک سے خوف زدہ ...
  • ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ سے متنازع مردم شُماری کو منظور کروا کر شہری سندھ کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر میر صادق اور میر جعفر کی یاد تازہ کردی ہے انیس قائم خانی December 24, 2020asad
    http://www.psp.org.pk *مورخہ: 24 دسمبر 2020* (پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک اور ناکام کوشش قرار دے دیا۔ پاکستان ہاؤس سے جاری بیان میں پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں متنازع مردم شُماری کی منظوری میں ایم کیو ایم کا مکروہ و دوغلہ کردار واضح ہونے پر سندھ کے شہری علاقوں میں پائے جانے والے شدید عوامی غیظ و غضب کے خوف نے ...
  • چئیر مین پی ایس پی مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی اور سیکٹریری اطلاعات و نشریات آسیہ اسحاق کا معروف صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس کی شریکِ حیات کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار December 24, 2020asad
    http://www.psp.org.pk *تعزیتی پریس ریلیز* *مورخہ 24 دسمبر 2020* چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی اور سیکٹریری اطلاعات و نشریات آسیہ اسحاق نے معروف صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس کی شریکِ حیات کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے مظہر عباس اور مرحومہ کے غمزدہ لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
  • کراچی سے نشستیں حاصل کرنے والی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو قربان کردیا ہے, مصطفی کمال December 23, 2020asad
    http://www.psp.org.pk *مورخہ 23 دسمبر 2020* (پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی کابینہ کی جانب سے متنازع مردم شُماری کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں شامل ایم کیو ایم جس نے اپنی پوری انتخابی مہم 70 لاکھ لاپتہ افراد پر چلائی یہ جانتے ہوئے بھی کہ اختلافی نوٹ کابینہ کے کسی فیصلے پر کبھی بھی اثر انداز نہیں ہوتا اسکے باوجود اختلافی نوٹ لکھ کر مردم شُماری کے فیصلے کو تسلیم کرلیا۔ کراچی سے نشستیں حاصل کرنے والی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے ذاتی ...
  • گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کے علاوہ پاکستان کو صحیح سمت میں آگے لیجانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ مصطفی کمال December 21, 2020asad
    http://www.psp.org.pk *مورخہ 21 دسمبر 2020* (پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کے علاوہ پاکستان کو صحیح سمت میں آگے لیجانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اقتدار کی رسہ کشی میں مدہوش نااہل، ناعاقبت اندیش حکومت اور کرپٹ اپوزیشن نے پاکستانی عوام کو موت کی دہلیز اور معیشت کو مکمل تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے۔ موجودہ نظام اس حد تک گل سڑ چکا ہے کہ اسے فوراً ری بوٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، عدلیہ، ریاستی ادارے، میڈیا ملک کی خاطر افہام و تفہیم کے ...
  • چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال، صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کا پاک سر زمین پارٹی نارتھ امریکہ کے چیف آرگنائزر جناب طاہر وفاقانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار December 19, 2020asad
    http://www.psp.org.pk *تعزیتی پریس ریلیز* *مورخہ 19 دسمبر 2020* چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال، صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے پاک سر زمین پارٹی نارتھ امریکہ کے چیف آرگنائزر جناب طاہر وفاقانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے غمزدہ لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال، مرکزی فائنانس سیکرٹری سید شاکر علی، ...
  • پاک سر زمین پارٹی نے حکومتوں کی جانب سے آئین کی مسلسل پامالیوں پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصطفی کمال December 19, 2020asad
    http://www.psp.org.pk پریس ریلیز مورخہ 19 دسمبر 2020 پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاک سر زمین پارٹی نے حکومتوں کی جانب سے آئین کی مسلسل پامالیوں پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مطلق العنانیت اور موروثیت کے پیروکار حکمران اختیارات اور وسائل کی جنگ میں قومی، صوبائی اور سینٹ کے انتخابات کے وقت معین سے جلد یا بدیر ہونے پر آئین کی شقوں کا تو بے دریغ استعمال کرتے ہیں لیکن جب بات آئین میں درج بلدیاتی انتخابات کے زریعے عوام کو حقوق اور وسائل نچلی ترین سطح پر منتقل کرنے کی آتی ہے تو نااہل ...
  • وزیراعظم اہلیانِ کراچی اور ملک کی معاشی شہہ رگ کیساتھ ظلم کررہے ہیں۔ ترجمان پی ایس پی December 17, 2020asad
    *مورخہ 17 دسمبر 2020* (پریس ریلیز) ایک جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر کے راء کے دہشتگردوں کو دکھاتے ہوئے قوم کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کر کے پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتے رہے اور دوسری جانب وزیراعظم عمران خان راء ایجنٹ بنانے والے، انہیں بھارت لے جانے والے، دہشتگرد بنا کر ملک کیخلاف دہشتگردی میں استعمال کرنے والے خالد مقبول صدیقی کو اپنے برابر بٹھا کر مظلوم ماؤں بہنوں کی توہین کررہے ہیں جنکے لعل شہید کردیے گئے۔ وزیراعظم اہلیانِ کراچی اور ملک ...
  • پیپلز پارٹی کی کرپٹ اور نااہل حکومت کی وجہ سے سندھ میں کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں رہی مصطفی کمال December 16, 2020asad
    http://www.psp.org.pk *مورخہ 16 دسمبر 2020* (پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی حکومت کی کارکردگی سے انتہائی غیر مطمئن ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ نہیں بنی کیونکہ پی ڈی ایم کی روح رواں پیپلز پارٹی ہے جو 12 سالوں سے سندھ میں برسر اقتدار ہے، این ایف سی کی مد میں 8 ہزار 342 ارب روپے ملنے کے باوجود سندھ تباہ و برباد ہے، حد تو یہ ہے کہ سندھ میں ویکسین نا ملنے کی وجہ سے بچے کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ...
  • اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ناصرف بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنی ہونگی، مصطفی کمال December 15, 2020asad
    http://www.psp.org.pk پریس ریلیز مورخہ 15, دسمبر 2020 پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ناصرف بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنی ہونگی بلکہ اٹھارویں ترمیم میں صوبے کے وزیر اعلیٰ کو دیئے گئے اختیارات اور وسائل کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر منتقل کرنا ہوگا اور تواتر سے بلدیاتی انتخابات کرانے ہونگے۔ این ایف سی ایوارڈ کو پی ایف سی ایوارڈ کیساتھ لازم و ملزوم کر کے ہی ملک میں تباہ حال معیشت، انفرااسٹرکچر اور سماجی معاملات کو بحالی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ...
  • سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کے سیاہ باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مصطفی کمال December 15, 2020asad
    http://www.psp.org.pk پریس ریلیز مورخہ 15 دسمبر 2020 پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کے سیاہ باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس کی تاریخ اور دشمن ایک ہے، 16 دسمبر 1971 کو پاکستان دولخت ہوگیا ہوگیا جبکہ 16 دسمبر 2014 پشاور میں دشمنوں نے معصوم بچوں کو خاک اور خون میں نہلا دیا، دشمن ہماری اندرونی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہے اسی لیے وہ پاکستان میں ناصرف مزہبی، لسانی اور فقہی فالٹ لائنز کا استعمال کرتا ہے بلکہ بڑھتی بےروزگاری ...
  • پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن* (پاکستان) کے سینئر نائب صدر *واجد کلیم* کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح وفد کا *یونیورسٹی آف سندھ جامشورو* کے وائس چانسلر *جناب فتح محمد برفت* سے تفصیلی ملاقات December 14, 2020asad
    مورخہ 14 دسمبر بروز پیر *پریس ریلیز* پاک سرزمین پارٹی کی طلبہ تنظیم *پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن* (پاکستان) کے سینئر نائب صدر *واجد کلیم* کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح وفد کا *یونیورسٹی آف سندھ جامشورو* کے وائس چانسلر *جناب فتح محمد برفت* سے تفصیلی ملاقات نیز سندھ میں موجود طلبہ و طالبات کے مسائل پر اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا اسی ضمن میں وائس چانسلر نے طلبہ تنظیم پاک سرزمین پارٹی *PSSF* کے غیر جانبدارانہ نظریات کی تائید کرتے ہوئے طلبہ کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں بغیر کسی سیاسی مفاد کے ساتھ کھڑے ہونے کی کاوشوں کو سراہا اور ...
  • حکمرانوں اور اپوزیشن کی لڑائی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مصطفی کمال December 14, 2020asad
    http://www.psp.org.pk *مورخہ 14 دسمبر 2020* (پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں تواتر کے ساتھ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومتی اقدام کو ناکام حکومتی پالیسیوں کا ثبوت قرار دیا، حکمرانوں اور اپوزیشن کی لڑائی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور وبا میں جکڑی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ حکومت کے ڈھائی سال گزر جانے کے بعد بھی معاشی سمت کا تعین ہی نہیں ہوسکا۔ حکومتی خسارے سے بچنے کے لیے حکومت نے مہنگائی کو آسان حل سمجھ لیا ہے، ...