ہم ہر پاکستانی کے لیے بہتر، منصفانہ اور روشن مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ہماری توجہ نچلی سطح کے مسائل پر ہے، ہمیں اپنے ملک کو واپس لینے کے لیے ہر جگہ منظم کرنے میں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ .

ہم ٹھیک کردیں گے#

مزید پڑھیں

پی ایس پی ٹیم سے ملیں

PSP

ہماری ٹیم

مزید

PSP

صدر کا پیغام

اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے ، دن بدن ، پی ایس پی طاقت حاصل کر رہا ہے اور ایک تیز رفتار رفتار سے پورے ملک میں اس کے نیٹ ورک کو بڑھا رہا ہے۔ ہمارے گڑھ کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے علاوہ ،

مزید

PSP

چیئرمین کا پیغام

اسلم اللیکم! آج ، پاکستان کو اس وقت اصلاح اور اصلاحات کے لئے ایک تاریخی راستہ متعین کرنے کی ضرورت ہے۔ اور ایک طاقتور قوم ریاست کے طور پر طاقتور طریقے سے نئے طلوع فجر تک پہنچیں۔

مزید

ہماری توجہ اصلی مسائل پر ہے

پی ایس پی پاکستان کے مستقبل کے لئے کام کر رہی ہے۔ ہم آپ کی ترجیحات پر توجہ دے رہے ہیں

ہمارا منشور پڑھیں

جو تبدیلی آپ دیکھنا چاہتے ہیں وہ خود بنیں

ہم آپ کے تعاون کے بغیر یہ نہیں کر سکتے ہیں۔

آن گراؤنڈ مہم میں شامل ہوں

زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے لیے ہمیں گراؤنڈ پر ایک مضبوط ٹیم کی ضرورت ہے۔

آن گراؤنڈ کمپین کیلئے سائن اپ کریں

ڈیجیٹل سفیر بنیں

ہم لاکھوں ووٹروں سے آن لائن بات کر سکتے ہیں۔ تو ان تک پہنچنے میں ہماری مدد کریں۔

ڈیجیٹل سفیر بننے کے لئے سائن اپ کریں

What we stands for

PSP is commited with performance and here are the key facts

[slide-anything id=”429″]

پی ایس پی نیوز

*مورخہ: 24 دسمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے قوم کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کا اصل مقصد قوم کے ہر فرد کو غلامی کے شکنجے سے آزادی دلا کر ان کا پیدائشی اور بنیادی حق عزت، انصاف اور اختیار کو یقینی بنانا تھا مگر افسوس کہ آج قوم آزاد ہوکر بھی ناعاقبت اندیش حکمرانوں کے ہاتھوں غلاموں سے بدتر زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں جو عوام کو صحیح گننے تک سے خوف زدہ ہیں، اسلامی فلاحی ریاست کے خواب کو عملی جامہ پہنانے والے قائد اعظم کی روح تڑپتی ہوگی جب وہ اپنی قوم کو پینے کے صاف پانی، تعلیم، صحت، انصاف یہاں تک کہ کتے کاٹنے کی ویکسین سے محروم دیکھتے ہونگے۔پاک سر زمین پارٹی کردار اور کارکردگی کی بلندی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی طور پر تکمیل کرئے گی۔ پی ایس پی قائد اعظم کا وہ پاکستان شرمندہ تعبیر کرئے گی جہاں زبان، رنگ، نسل، مسلک اور مذہب کی بنیاد پر نفرت یا تعصب نا ہو۔ ہم انشاء اللہ پاکستان کو قائد اعظم کی تعلیمات کے مطابق ایسا ملک بنائیں گے جہاں ہر طبقے کو ان کے بنیادی حقوق انکی دہلیز پر میسر ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تہنیتی پیغام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی بحیثیت قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح (رح) کی انتھک محنت کے نتیجے میں وجود میں آنے والی اس مملکت خداد پر قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بابائے قوم کے نظریہ اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر چل کر ہی پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست اور خوشحال و تابناک مستقبل کی جانب گامزن کر سکتے ہیں۔ علاؤہ ازیں پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسیحی عوام کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیا کو امن و محبت اور احترام انسانیت کا درس دیا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق کے داعی تھے، آج دنیا بھر میں مذہبی رواداری کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی صحیح معنوں میں علمبردار ہے۔

 

*مؤرخہ: 18 دسمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ گزشتہ 3 دن کے دوران 3 سگے بھائیوں کو منشیات فروشوں نے، جبکہ این اے ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر اور کورنگی میں قانون کے طالب علم اظہر مسعود کو اسٹریٹ کرمنلز نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکہ شہید کردیا لیکن سندھ حکومت کے کان پہ جوں تک نہیں رینگی۔ جرائم پیشہ افراد شہریوں کو سر عام دیدہ دلیری سے ناصرف لوٹ مار کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ بلا خوف و خطر نوجوان بچوں کو موت کے گھاٹ بھی اتار رہے ہیں۔ شہریوں میں احساس عدم تحفظ اور بےچینی بڑھ رہی ہے۔ سندھ حکومت قاتلوں کی فوری گرفتاری اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہراب گوٹھ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تین سگے بھائیوں کے گھر پر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پی ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر نادر خلجی، رکن نیشنل کونسل ارسلان پرویز صدیقی، رکن نیشنل کونسل اور پی ایس 99 کے امیدوار رحمان کاکڑ، ٹاون زمہ داران شاھ محمد باران خان، گل وردک خان، محمد خان خلجی، باران خان اور دیگر موجود تھے۔ چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث وباء کی صورت اختیار کرتے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشوں کی کاروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ حکومت اپنے تعصب میں پاکستان کے معاشی انجن کو تباہ کر رہی ہے۔ جس کا صاف اثر معیشت پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے شہید نوجوانوں کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

 

*مؤرخہ: 16 دسمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

پاک سر زمین پارٹی کے تحت پاکستان ہاؤس میں سقوط ڈھاکہ، سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور، سانحہ قصبہ علی گڑھ کے شہداء اور گزشتہ روز اسٹریٹ کرائم میں شہید جامعہ NED کے طالب علم بلال ناصر کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی، فاتحہ خوانی اور دعا میں چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی سمیت اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل اور مرکزی زمہ داران شریک ہوئے۔ اس موقع پر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

*مؤرخہ: 15 دسمبر، 2022*

(پریس ریلیز)

چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اختیارات اور وسائل سے عوامی محرومی سانحہ سقوط مشرقی پاکستان کا موجب تھا۔ آج بھی اختیارات اور وسائل سے محروم بلوچستان، کراچی، اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے بے بس عوام میں 16 دسمبر 1971 جیسی محرومی، بےچینی اور حالات ہیں۔ ریاست اپنا دل بڑا کرکہ اپنے لوگوں پر اعتبار کرتے ہوئے اختیارات وسائل کو نچلی ترین سطح تک منتقل کرئے تاکہ عوام میں احساس شراکت اور احساس ملکیت تقویت پائے جو پاکستان کی بقا اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ یہی وجہ ہےکہ پاک سر زمین پارٹی 3 آئینی ترامیم کے زریعے اختیارات اور وسائل کی نچلی ترین سطح تک منتقلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔پاکستان دشمن طاقتیں ہماری اندرونی فالٹ لائنز سے بخوبی واقف ہیں اسی لیے وہ پاکستان میں ناصرف مذہبی، لسانی اور فقہی فالٹ لائنز کا استعمال کرتی ہیں بلکہ بڑھتی ہوئی بےروزگاری، مہنگائی اور معاشرتی تفریق کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرکہ پاکستان کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ حکمرانوں اور ملک چلانے والوں کو سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ سانحہ اے پی ایس پوری قوم کے لیے ایک کربناک سانحہ ہے، دشمن نے 16 دسمبر کی تاریخ کا انتخاب کرکہ قوم کے معصوم بچوں کو خاک اور خون میں نہلا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سقوطِ ڈھاکہ اور یوم سانحہِ اے پی ایس پشاور کے موقع پر پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو کبھی بھلا نہیں پائے گی۔ سانحہ اے پی سی پشاور کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے 16 دسمبر 1971 یوم سقوط ڈھاکہ اور 16 دسمبر 2014 سانحہ اے پی ایس کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاست کرنے اور حکومت بنانے کے لئے سیاسی جماعتیں محصورین پاکستان کے نام پر سیاست کرتی ہیں لیکن ہر بار حکومت میں رہنے کے باوجود ان محصورین کو واپس لانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کرتے۔ پاک سر زمین پارٹی محصورین پاکستان کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتی ہے۔

#HumHainPakistan

PSP

Excepteur sint occaecat cupidatat non proident, sunt in culpa qui

PSP

Excepteur sint occaecat cupidatat non proident, sunt in culpa qui

PSP

Excepteur sint occaecat cupidatat non proident, sunt in culpa qui

PSP

Excepteur sint occaecat cupidatat non proident, sunt in culpa qui